عمران خان کو آج کمرہ عدالت سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا -عمران خان کو معلوم تھا کہ حکومت ہر صورت انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی اسی لیے انھوں نے میڈیا پر پہلے ہی بتادیا تھا کہ اگر ان کو گرفتار کیا جائے تو پارٹی کے معاملات 6 رکنی کمیٹی سنبھالے گی – اب ان کی گرفتاری کے بعد ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کے امور چھ رکنی کمیٹی چلائے گی جو خود عمران خان نے تشکیل دی تھی ۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کو ہائی کورٹ پر حملہ کر کے گرفتارکر لیا گیاہے ، پوری دنیا کو دکھایا جا رہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون باقی نہیں، شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی جو عمران خان صاحب نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

 

 

عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے گرفتار کیاہے جس میں ان پر 50 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائید کیا گیا ہے – ان کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کی جانب سے کیے گئے ، عمران خان نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچا دیا گیاہے ۔اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سماعت جاری ہے -اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت اس سلسلے میں کیا آرڈر جاری کرتی ہے –