رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے عمران خان کو گرفتار کر لیا

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

آج رینجرز نے عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا -پولیس اس کمرے کا شیشہ توڑ کر داخل ہوئی جہاں عمران خان پیشی کے لیے موجود تھے – عمران خان بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو پیچھے سے رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ توڑا اور عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے اپنے ساتھ نیب کے دفتر لے گئی ۔ عمران خان کو نیب میں جاری القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔عمران خان پر الزام ہے کہ بیرون ملک سے ایک خطیر رقم پاکستان آئی لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چلا۔عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب میں پیش ہونے کیلئے متعدد بار نوٹسز جاری کیئے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

 

 

 

عمران خان کی گرفتاری پر چیف جسٹس اسلام آباد شدید برہم ہوگئے انھوں نے حکومت کو 15 منٹ کا وقت دیا ہے کہ فوری طور سے بتائیں کہ ان کو کیوں اور کس کیس میں گرفتار کیاگیا ہے -چیف جسٹس نے کہا کہ اگر حکومت انہیں قائل نہ کرسکی تو”کارروائی کرنی پڑی تو وزیراعظم کے خلاف بھی کریں گے –
اس پر نیب کو جواب بھی سامنے آگیا ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو ان کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے آج نیب کے پاس عمران خان کی گرفتاری کیلئے وارنٹس موجود تھے، رینجرز نے عمران خان کو وارنٹس دکھائے اور گرفتار کرتے ہوئے کالے رنگ کی گاڑی میں لے کر فوری طور پر روانہ ہو گئی۔جوڈیشل کمپلیکس میں آج معمول سے زیادہ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *