پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی جن کو بیس سال قبل افغانستان سے گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں امریکہ لے جاکر 80 سال عمر قید سنا دی گئی تھی اب اپنی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کریں گی -خبروں کے مطابق فوزیہ صدیقی کو 5سال تک کیلئے امریکی ویزا مل گیا ہے جبکہ فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک امریکی جیل میں ملاقات ہو گی۔

 

ایک ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق انہیں 5 سال کا ویزا ملا ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اس بات سے آگاہ کیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستان منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو اسمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے -یہ بیس سال میں کسی بھی شخص کی عافیہ صدیقی سے پہلی ملاقات ہوگی -اس ملاقات کی خبر کے بعد اس بات کا امکان پیدا ہوگیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی سزا میں کمی ہوسکتی ہے اور وہ اپنی زندگی میں وطن واپس لوٹ سکتی ہیں –