پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اپنی محبت میں ناکامی پر بہت دکھی اور غمزدہ ہیں -پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹااکاونٹ میں تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے دکھ بھرے خیالات کا اظہار کردیا۔

جنت مرزا اپنے انٹرویوز میں اپنے منگیتر کے حوالے سے بہت دعوے کرتی رہی ہیں اور وہ اپنے منگیتر عمر بٹ کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کے سپنے بھی دیکھ رہی تھیں مگر پھر قسمت نے کروٹ بدلی اور ان کے درمیان شادی سے پہلے ہی جدائی ہوگئی – حال ہی میں اپنی منگنی توڑنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہناہے کہ “انہیں اب کسی پر بھروسہ نہیں رہا “۔

 

 

جنت مرزا نے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔اِن تصویروں میں جنت مرزا کو دیہات میں خوبصورت نظاروں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے، جس کے کیپشن میں ان کا لکھنا ہے کہ ” یہ واضح کر دوں کہ میں اب واقعی کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتی۔”