پاکستان میں نسوار کا استعمال کثرت سے کیا جاتا -اور پٹھانوں کا تو یہ سب سے آئیڈیل مشغلہ ہے -مگر اب اس کے عادی سندھ اور پنجاب میں بھی بکثرت پائے جانے لگےہیں اور پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور دیہاتوں میں بھی نسوار باآسانی دکانوں پر دستیا ب ہے اور اس کے استعمال پر کوئی پابندی بھی نہیں ہے مگر اب وہ پاکستانی جو سعودی عرب میں نسوار استعمال کررہے تھے ان کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے -سعودی عرب نے اپنے پاس نسوار رکھنے والے پاکستانی عازمین کو سخت وارننگ دیدی۔
اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ نسوار اپنے پاس رکھ کر سفر کررہے ہیں، پکڑے جانے پر ان کے لیے سخت سزا منتظر ہے ۔ پاکستان بھر میں ایئرپورٹس پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے پوسٹر بھی لگادیئے گئے ہیں جن میں سعودی عرب میں منشیات سے متعلقہ جرائم پر نتائج کے بارے میں خبردار کیاگیا ہے۔
نسوار پر پابندی عائد کردی گئی ائیرپورٹ حکام ن نارکوٹکس فورس کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے
مسافر حضرات کبھی غلطی سے بھی نسوار اپنے سامان میں نہ رکھیں۔ شکریہ
یہ میسج صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے پھیلائیں pic.twitter.com/RAO4DodwfQ— Naseem Khaira (@Naseem_khera) May 6, 2023
نسوار دھوئیں کے بغیر تمباکو کی ایک قسم ہے جورواں سال کے شروع میں سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں منشیات کی فہرست میں شامل کرلی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ سعودی وزارت صحت نے حاجیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل تمام ضروری ویکسینز لگوانا یقینی بنائیں جو حج پرمٹ کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے ۔شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں حج پرمٹ جاری نہ ہونے کا امکان ہے ۔ اب اس بات کا قوی امکان ہے کہ عنقریب اس کا بھی ٹیسٹ شروع کیا جائے گا اور نسوار استعمال کرنے والوں کو سعودی عرب میں داخلے پر بھی پابندی لگادی جائے گی جو بہت قابل تھسین عمل ہے کیونکہ اس کا باقاعدہ استعمال منہ کے کینسر کا سبب بن جاتا ہے – اور اس کی بدبو سے ساتھ بیٹھے لوگ سخت اذیت برداشت کرتے ہیں –