آج کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کھیلا جارہا ہے -پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی لیڈ حاصل ہے اسی لیے پاکستانی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں مگر پاکستان کو اسی ٹیم کے ساتھ جانا چاہیے تھا کیونکہ اگر پاکستان یہ سیریز 5 -0 سے جیتتا ہے تو ون ڈن میں پہلی پوزیشن پر اسکتا ہے بحرحال بابر اعظم نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی یہ فیصلہ کیا ہوگا – نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے ۔

 

 

پاکستانی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں ہیں، شان مسعود، افتخار، محمد حارث، حارث روف اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ امام الحق، عبداللہ شفیق ، محمد نواز ، شادا بخان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیاہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں، جمی نشام، بین لیسٹراور بلیئر ٹکنز کی واپس ہوئی ہے ،جبکہ ہنری نکولس ، ایڈم ملنے اور ہنری شلپے کو آرام کروایا گیا ہے ۔اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں -فخر زمان 14 اور شان مسعود 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے – اس وقت بابر اعظم اور محمد رضوان کیریز پر موجود ہیں

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود، فخر زمان ، بابر اعظم، محمد رضوان ، افتخار احمد، محمد حارث، آغا سلمان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور حارث روف شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ول ینگ، ٹام بلنڈل ، ڈیرل مچل، ٹام لتھام ، مارک چیپمین ، جیمز نشام ، کولے میکونچی ، ایش سودھی ، میٹ ہیری ، بین لسٹراور بلیئر شامل ہیں ۔