جب سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی ہے ہر گزرتا دن ان کی مقبولیت میں اضافہ کررہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی مشکلات بھی بڑحتی جارہی ہیں – آج ایک بار پھر عدالت کی جانب سے ان کے خلاف فیصلہ آگیا جس کے بعد ان کی گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں -آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کو 10 مئی کو طلب کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 

 

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت کی،نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق عمران خان کے وکیل گوہر علی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شکایت 120 دنوں کے اندر ہی دائر ہونی چاہئے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراف کیا کہ شکایت 120دنوں بعد دائر ہوئی۔وکیل گوہر علی نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ 18 ویں ترامیم کے بعد جس الیکشن کمیشن کو خود مختار بننا چاہیے تھا وہ تحریک انصاف کے خلاف ہی فریق بن گیا -عمران خان کی درخواستوں کو الیکشن کمیشن نے غلط لیا ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو شکایت دائر کرنے کا اختیار ہی نہیں ۔تاہم جو بھی ہو آج کے اس فیصلے کے بعد کپتان کی مشکلات میں اضافہ ضرور ہوگا –