اے آر وائے نیوز کے سی ای او سلمان اقبال موجودہ حکومت کے دباؤ کے سسب پاکستان نہیں اسکے اور گزشتہ ایک سال سے دبئی میں مقیم ہیں مگر آج اچانک میڈیا پر خبر چلی کہ سلمان اقبال کی بیٹی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی رحلت کی وجہ کیا تھی – سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئیں ہیں پاکستان کے موجودہ ھالات کے سبب سلمان اقبال نے بیٹی کی باڈی کو پاکستان نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے – سمعیہ سلمان کی نماز جنازہ اور تدفین کل دبئی میں ہی اداکی جائے گی۔

 

 

اس پر ملک بھر کی نام ور شخصیات کی جانب سے اس غم کی گھڑی میں سلمان اقبال سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے -اس پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سلمان اقبال کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اقبال کی بیٹی سمعیہ سلمان کی کم عمری میں اچانک وفات کا سن کر جو دکھ ہوا۔اس غم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سلمان اقبال اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ بے شک ہم اللہ کے لئے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے-