پاکستان میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جسکا -فوج کی بے مثال قربیانیوں کے باوجود معصوم پاکستانیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے -زیادہ تر حملے افغانستان سے چھپ کر پاکستان آنے والے بدبخت شرپسند ہی کررہے ہیں -آج ظالموں نے ایک بار پھر سکول کو نشانہ بنایا -اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ سے چھ اساتذہ جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔
پارہ چنار میں 7 افراد جاں بحق. شلوزان کے مقام پر گیدو تری منگل کو جانی والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کیا۔ جس کے بعد تری گورنمنٹ ہائی سکول میں میٹرک امتحان کی ڈیوٹی دینے والے چھ اساتذہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دی۔ #kurrambleeding pic.twitter.com/tJzssCMTtz
— Rehan Khan (@RehanMuhmd) May 4, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل کے سٹاف روم میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چھ اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں میر حسین، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین شامل ہیں جو میٹرک کے پیپروں کے لیے امتحانی ڈیوٹی پر تھے ۔ شہید ہونے والے افراد میں ایک پولیس اہل کار کی شہادت کی بھی اطلاع ہے مگر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی –