پاکستان میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جسکا -فوج کی بے مثال قربیانیوں کے باوجود معصوم پاکستانیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے -زیادہ تر حملے افغانستان سے چھپ کر پاکستان آنے والے بدبخت شرپسند ہی کررہے ہیں -آج ظالموں نے ایک بار پھر سکول کو نشانہ بنایا -اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ سے چھ اساتذہ جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل کے سٹاف روم میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چھ اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں میر حسین، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین شامل ہیں جو میٹرک کے پیپروں کے لیے امتحانی ڈیوٹی پر تھے ۔ شہید ہونے والے افراد میں ایک پولیس اہل کار کی شہادت کی بھی اطلاع ہے مگر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی –