دیار غیر میں مقیم پاستانیوں کی ایمانداری کے قصوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے -ان محنت کشوں کی دیانت داری کی خبریں اور ویڈیوز انہیں دنیا بھر میں مشہور کررہی ہیں -آج ایک بار پھررپاکستانی ڈرائیوروں نے 10 لاکھ درہم کے ہیرے اور سونے سے بھرا بیگ ملنے پر مالکان کو لوٹا دیئے جس پر دبئی حکام نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا –
دبئی : پاکستانی ڈرائیور کی ٹیکسی میں مسافر9 لاکھ درہم سے بھرا بیگ بھول گیا ، پولیس کے حوالے کر دیا
مزید تفصیلات کیلئے دیئے گئے لنک پر کلک کریںhttps://t.co/1KowL71fZI pic.twitter.com/HopwKSNESP— Urdu Akhbar UAE (@urduakhbaruae) March 7, 2021
گذشتہ 14 ماہ کے دوران پاکستانی ڈرائیوروں نے کمال دیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو 56 لاکھ درہم واپس کر دیئے۔ ایک ڈرائیور کو سیاہ بیگ سے 10 لاکھ درہم کے ہیرے ملے تھے جو اس نے مالک کو ڈھونڈ کر واپس کئے۔ ایک شخص سونے سے بھرا بیگ بھول گیا تھا اسے بھی واپس کر دیا گیا۔ دبئی حکام نے پاکستانی ڈرائیوروں کی ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر خوب تعریف کی ۔