عمران خان نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عدالت میں مناسب سیکیوریٹی نہ ہونے کی وجہ سے دھکم پیل پر ان کے پاؤں پر ورم اور سوجن آگئی ہے اور آج وہ وہیل چیئر پر اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے جس پر نواز شریف نے طنز کردیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چلے یا نہ چلے ملک ضرور چلے گا ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن آچکے ہیں، ان سے ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر اہم معاملات پر زیر بحث آئیں گے۔
عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے ملک چلے گا" نواز شریف کا دبنگ اعلان نواز شریف ڈٹ گیا pic.twitter.com/WnTO20FZqv
— Waseem Ullah (@WaseemU22214633) May 4, 2023
عمران خان سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران چلے یا نہ چلے لیکن اب ملک ضرور چلے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کی صورت میں احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔