نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعہ پر معذرت بھی کی ۔ جس وقت چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر حملہ ہوا تو اس وقت محسن نقوی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں تھے -پرویز الہی نے الزام عائید کیا تھا کہ ان کے گھر پر حملے میں محسن نقوی کا ہاتھ ہے -تاہم محسن نقوی کی جانب سے اس پر کوئی وضاحتی بیان نہیں آیا –

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس چھاپے کے دوران زخمی ہونے والے سالک حسین کی خیریت دریافت کی ، جبکہ اس موقع پر چیف سیکریٹری ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے ، نگران وزیراعلیٰ نے چوہدری سالک حسین سے واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسنا ک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں ،عمرہ ادائیگی کیلئے گیا تھا، اطلاع ملتے ہی انکوائری کا حکم دیاہے ،ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ، قانون سب کیلئے برابر ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ۔ محسن نقوی کی آمد پر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔