یوں تو ماں اور باپ جیسے رشتے کا کوئی نعمل البدل نہیں ہے دنیا بھر میں اس رشتے کو نہایت عزت و تکریم دی جاتی ہے مگر کچھ لوگ غربت بے روزگاری یامجرمانہ ذہنیت کے سبب اس پاک رشتے کو بھی تزہیک کا ذریعہ بنا دیتے ہیں -اسی طرح کا ایک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا جہاں ایک سنگدل باپ نے ا پنے جگر کا ٹکڑا ہی بیچ دیا -تاہم پولیس نے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی -اطلاعات کے مطابق شاہینوں کے شہر سرگودھا میں ڈیڑھ ماہ کے بچے کے اغواء کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا،باپ ہی بچے کے اغواء کی واردات میں ملوث نکلا۔

 

 

 

نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ بچے کا والد ہی اس کا اغواءکار نکلا، والد نے بچے کو 1 لاکھ 20 ہزار کے عوض فروخت کیا،بچے کے والد نے بچے کو2 خواتین کی مدد سے بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا،بچے کو فروخت کرکے والد نے بچے کے اغوا ءکا مقدمہ درج کرایاتھا۔

پولیس نے جیو فینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچہ بے اولاد جوڑے سے بازیاب کرا لیا،پولیس نے بچے کے والد کی مدد سے 4 ملزموں کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا،بچہ ماں کے حوالے کردیا گیا۔