دنیا بھر میں یکم مئی کو لیبرڈے منایا جاتا ہے -اس روز ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے جب آج کے روز مئی 1886 میں شکاگو میں مزدوروں کے حقوق کیلئے ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران بم دھماکہ ہوا جس میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔ شکاگو میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد امریکہ میں مزدور یونینز کے خلاف باقاعدہ ایک مہم کا آغاز کردیا گیا۔- اس کے بعد سے دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے تقاریر اور سیمینار تو ہوتے ہیں مگر مزدور کے دن پھرے نہ قسمت بدلی- آج بھی چھٹی کے روز کچھ لوگ مزدوری کرتے رہے –

 

 

مگر ان سے زیادہ بری حالت ان لوگوں کی رہی جو سڑکو ں پر پورا دن بیٹھ کر روزگار کی تلاش کے بعد خالی ہاتھ اپنے گھر کو لوٹ گئے -نہ ہی وہ چھٹی منا سکے اور نہ ہی اپنے بال بچوں کے لیے روٹی کا بندوبست کرسکے -البتہ ان کے نام پر سیاست عروج پررہی -بڑی بڑی تقاریر اور وعدے کرکے خیالی پلاؤ سے مزدور کا پیٹ بھر دیا گیا –