پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی ۔تاہم اسلام آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت نہیں دی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 ہے اس لیے اس طرح کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی-
لاہور ریلی روانگی سے قبل زمان پارک میں خصوصی دعا مانگی گئی
یااللہ عمران خان کی حفاظت فرما
لنک — 👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻https://t.co/m0KVbzNoxH
#مزدور_ریلی_کپتان_کےسنگ pic.twitter.com/VEncwj69is— IK Today (@IKTodayPk) May 1, 2023
آئین کی بالادستی اور یومِ مزدور پر محنت کش طبقے سے اظہار یکجہتی کی غرض سے لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لاہور ریلی کا آغاز @ImranKhanPTI کی قیادت میں دن 12 بجے لبرٹی چوک سے کیا جائے گا۔ عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔… pic.twitter.com/ma5ZftJhNr
— PTI (@PTIofficial) May 1, 2023
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہر ایک سے شام 6 بجے تک ریلی کی اجازت ہو گی،ریلی کیلئے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ عدلیہ اوراداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی،پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچاتو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،اس کے علاوہ جلسہ گاہ اور اطراف میں اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ۔اس کے علاوہ عمران خان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کی جان کو شدید خطرات ہیں اور ان پر حملے کا خدشہ ہے اس لیے وہ گاڑی کےاندر سے خطاب کریں باہر ہرگز نہ نکلیں –