پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے آج راولپنڈی میں تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت کی جس میں شاہ صاحب نے کہا ہے کہ احسن اقبال اور خواجہ آصف مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا اور کہا کہ ’’ ڈار صاحب آپ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما ہیں، آپ کو نواز شریف کا اعتماد بھی حاصل ہے اس کے باوجود احسن قبال ، خواجہ آصف اور جاوید لطیف مذاکرات کی راہ میں روکاوٹ کیوں ڈال رہے ہیں؟ تاہم یہ ان کا خیال ہی ہے کیونکہ ابھی کسی کو پتہ نہیں ہے کہ ملک میں چل کیا رہا ہے ؟
بات چیت، انتخابات اور تحریک تینوں کیلئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #PTI pic.twitter.com/ujxWqdz252— BOL Network (@BOLNETWORK) May 1, 2023
وائس چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پیدل مارچ کا آغاز راولپنڈی سے کر دیا گیا۔#مزدور_ریلی_کپتان_کےسنگ pic.twitter.com/VvnBSZ26sV
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) May 1, 2023
انہوں نے کہا کہ مشاورت کے لیے وقت ہم نے نہیں بلکہ حکومتی وفد نے مانگا ہے ، تاخیری حربے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے آئین و قانون کو قدموں تلے روندا جارہا ہے ، یہ فعل ریاست اور جمہوریت کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ مگر ابھی تک کسی پاکستانی کو یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مزاکرات کے پیچھے کون ہے اور مزاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کون کررہا ہے ؟ شائید حکومت اور اپوزیشن کو بھی اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے -بحر حال کل اس بات کا فیصلہ ہوجائے گا کہ معاملات اتفاق کی طرف جارہے ہیں یا فیصلہ سڑکوں پر ہی ہوگا –