پارلیمنٹ ہاؤس میں جانوروں کی آمد جاری ہے، چند روز قبل ایک جنگلی بلی نے پارلیمنٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی اور اب چھت پر بندر آزادانہ گھومتا رہا تاہم اسے کسی نے روکا نہیں حتی کہ سکیورٹی بھی پکڑنے میں ناکام نظر آئی ۔
چند دن پہلے پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور داخل ہوا تھا اب بندر کی دبنگ انٹری ،گزشتہ ایک سال سے جنگل کا قانون رائج ہے اس لئے جنگل سمجھ کر جانور بار بار پارلیمنٹ کا رُخ اختیار کررہے ہیں۔
— 🇬🇧سپورٹس مین🇵🇰 (@aminshergoraya) April 28, 2023
پنکی کے ستاروں کے مطابق
بندر کا پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر چڑھنا
کپتان کی پارلیمنٹ میں واپسی کا اشارہ ھے😜 pic.twitter.com/r1YjdVXNqp— Muhammad Tufail Tufani ANSAARI (@tufail_tufani) April 28, 2023
ایک نجی ٹی وی نے بندر کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بندر کو نہ جانے کیا سوجھی کہ بارش کا موسم انجوائے کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا اور چھت پر چہل قدمی کرتے ہوئے نہ جانے کیا سوچتا رہا۔ یہ بندرِ پولیس کو چکمہ دے کر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت تک کیسے پہنچے کسی کو معلوم نہیں۔ سی ڈی اے عملہ اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی بندر کو پکڑنے میں ناکام نظر آئی۔ مگر اب اس پر سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ عجیب و غریب ریمارکس کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کے صارف ایک بار پھر حکومت کی ٹرولنگ میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں –