حکومت کی ناک میں دم کیے رکھنے والے فواد چوہدری نے آج ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا – پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےکہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں ، ان کو ملنے والے ووٹوں میں بھی 20 ووٹ ہمارے منحرف اراکین کے ہیں۔اس بات کا اظہار انھوں نے ٹویٹ کرکے کیا

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کا ووٹ شہباز شریف کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا، اس کا مطلب ہے کہ شہباز شریف کو 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، اس لیے یہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی بہت بڑی شکست ہے۔

 

 

واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔تاہم ابھی تک اس پر مریم اورنگزیب کا کوئی ردعمل نہیں آیا