پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان آنے کا فیصلہ ملتوی کردیا اور وہ سعودی عرب سے ایک بار پھر انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں -جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز آج شب پاکستان واپس لوٹیں گی –

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مریم نواز کی پرواز آج رات لاہور کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی ،مریم نواز غیر ملکی پرواز ایس وی 738 میں سوار ہوں گی جو انہیں آج رات 12 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچائے گی۔ مریم نواز رمضان المبارک میں سعودی عرب گئی تھیں جہاں اپنے والد نوازشریف کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا۔نواز شریف سعودی عرب سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔(ن) لیگی قائد نوازشریف کی سعودی عرب میں قیام کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔تاہم اس ملاقات کو وہ کوریج نہ مل سکی جس کی تلاش میں حکومت کافی عرصے سے لگی