پاکستان میں حکومت تبدیل کرنے کے بعد جو بحران شروع ہوا تھا وہ اب آخری سٹیج میں داخل ہوگیا ہے -لڑائی بڑھتے بڑھتے اداروں کو اپنی لپیٹ میں لینے لگی ہے آج اس کا بھی آغاز ہوگیا -پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف اور چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

صدرعارف علوی، وفاق ، شہبازشریف، سکندر سلطان راجہ، فضل الرحمان کودرخواست میں فریق بنایا گیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وزیراعظم الیکشن فنڈز کا بل مسترد ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں،سکندر سلطان راجہ کا الیکشن کیلئے فنڈز اور سکیورٹی کا تقاضا غیرمناسب ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو عہدوں سے ہٹایا جائے ۔اس بات کا عندیہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی آچکا ہے کہ الیکشن کی مد میں 21 ارب روپے فراہم نہ کرنے اور حکومت اور کابینہ کی بات پر عمل نہ کرنے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اپنا اعتماد کھوچکے ہیں -اب صدر پاکستان بھی شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں جس پر نون لیگ کو اس پر عمل درآمد کرنا پڑے گا –