وہ عدالت جس کے حکم کی روشنی میں عمران خان کی حکومت ختم کرکے شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو حکومت سونپی گئی تھی آج وہ اسی عدالت کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں مگر وہ یہ بھول رہے ہیں کہ ان کے خلاف اسی عدالت میں کون کون سے مقدمات پڑے ہوئے ہیں مگر وہ اس کے باوجود ہر طرح کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں -اور کھل کر عدالت کے خلاف میڈیا پر آکر عدلیہ مخالف تقاریر کررہے ہیں -ان میں حکومتی وزراء پیش پیش ہیں – مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کسی نے حدود سے تجاوز کیا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو کوئی ڈیکٹیشن نہیں دے سکتا، اگر ہماری حدود میں تجاوز کیا گیا تو آئین میں رہتے ہوئے اقدامات کریں گے۔#SuchNews #khawajasif @KhawajaMAsif @pmln_org pic.twitter.com/p6Uv2w7yZt
— SUCH News (@suchtvnews) April 26, 2023
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کا ٹکراؤ نہیں چاہتے ، خواہش ہے کہ تمام معاملات آسانی سے حل ہوجائیں لیکن اگر کسی نے ہماری حدود میں تجاوز کرنے کی کوشش کی تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے کبھی نہیں گھبرائی، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات ایک ہی دن ہوں تاکہ کسی کو ان کے نتائج پر اعتراض نہ ہو، الیکشن کا متنازع ہونا کسی بھی صورت میں پاکستان کے مفادمیں نہیں ہے۔