لاہور ہائی کورٹ سیاست دانوں کے طرز عمل سے ناراض ہوگئی -آج پی ٹی آئی کی جانب سے ایک درخواست عائید کی گئی جس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ زمان پارک میں عیدتعطیلات کے دوران آپریشن کی مصدقہ اطلاعات ہیں -لاہور ہائیکورٹ نے عیدتعطیلات کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل اظہر صدیق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ عدالت کے جج طارق سلیم شیخ نے کہاکہ مجھے یہ بتائیں مفروضوں پر کیسے حکم دیا جا سکتا ہے؟عدالت نے کہاکہ معلوم ہے آپ کی اس طرح کی پٹیشن سے کتنا وقت ضائع ہوتا ہے؟

 

 

لاہور ہائیکورٹ میں عیدکے چھٹیوں میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف بشریٰ بی بی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ آپ نے غیر ضروری درخواست دائر کی ، لارجر بنچ پہلے ہی حکم دے چکا ہے ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ آپ کی یہ درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردیتا ہوں ،عدالتوں پر غیرضروری بوجھ نہ ڈالیں ،عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔