گوجرانوالہ کے بازار میں معمولی جھگڑے پر باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تربوز بیچتے ہوئے دکاندار زاہد اور ارشد میں گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا، بظاہر بات کل ختم ہوگئی تھی مگر آج پھر اسی بات پر دوبارہ تکرار ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی -پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ واہنڈو مین بازار میں تربوز بیچنے والے دو

 

 

 

دکانداروں میں ہوا ۔ پولیس حکا م کے مطابق جاں بحق افراد میں دکاندار ارشد، اس کا بیٹا نوید اور ایک ساتھی زبیر شامل ہیں۔