پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ائیرپورٹ سے ہوٹل کیلئے روانہ ہوئے۔تاہم شاہی خاندان کا کوئی فرد انہیں لینے ایر پورٹ نہیں پہنچا –

 

 

 

واضح رہے کہ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ نواز شریف کے دورہ پر ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے درمیان سوشل میڈیا جنگ شروع ہوگئی -نون لیگ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سال نواز شریف عید سعودی عرب میں ہی منائیں گے –