زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 14 اپریل کو پیشی یقینی بنائی جائے۔مگرلگتا یہی ہے کہ کیونکہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کررہی تو تحریک انصاف بھی ایسا ہی کچھ ردعمل دےگی –
جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج طلبی کا نوٹس دیا ہوا ہے۔#news #breakingnews #newsalert #Rimnewspk https://t.co/PnLAggPVLL
— RIM News (@rimnewspk) April 7, 2023
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ، فواد چوہدری ، حماد اظہر ، فرخ حبیب اور جمشید اقبال پیش نہیں ہوئے۔ طلبی کے 3 حکم نامے جاری نہ ہونے کے باوجود عدم پیشی پر اخراج ضمانت کی استدعا کی جائے گی۔اس پر فواد چوہدری نے وضاحت کردی کہ ہم ایک کیس میں ضمانت لے کر نکلتے ہیں تو حکومت دوسرے کیس میں پھنسا دیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم آنے کے باوجود بھی ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے تو پھر عدالت جانے یا نہ جانے سے کیا فرق پڑتا ہے -ان کا اشارہ عمران کان کے بھانجے حسان نیازی اور علی امین گنداپور کی جانب تھا جنہیں عدالت کی جانب سے گرفتاری کے باوجود گرفتار کرلیا گیا تھا اور ڈی پی او نے عدالت سے کہہ دیا تھا کہ اگر آپ نے توہین عدالت لگانی ہے تو لگادیں ہمیں اوپر سے حکم ہے ہم نے علی امین کو جانے نہیں دینا -اسی لیے اب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی بنائی جے آئی ٹے کے علاوہ کہں پیش نہیں ہوں گے –