اپنی متنازعہ رویوں اور طرز عمل سے میڈیا کی خبروں میں رہنے والی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی پرچم کا استعمال کر کے خبروں میں آگئیں اور پورے پاک وہند میں ان کی اس حرکت پر بات کی جارہی ہے -۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت “برج خلیفہ” کو پاکستانی پرچم میں رنگا گیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی.

 

پاکستانی سفارتخانے نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی، اس ویڈیو نے ایک نیا رخ اختیار کیا جب بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے بھی برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ، تاہم انہوں نے اس ویڈیو پر کوئی بھی کیپشن نہیں دیا۔اگرچہ یہ کسی لحاظ بھی قابل گرفت بات نہیں ہے مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان اس قدر کشیدہ ہیں کہ اتنا سا کام بھی اس ملک کے باشندے کے لیے جرم بن جاتا ہے -اور پولیس اسے پکڑنے کے لیے چھاپے بھی مارنے شروع کردیتی ہے اب دیکھتے ہیں کہ راکھی ساونت کے ساتھ بھارتی کیا کرتےہیں –