گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الہی نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔عطا الہی کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان سے استعفیٰٰ لیا گیا ہے -اور یہ بھی بات منظر عام پر ائی تھی کہ حکومت ان سے سپریم کورٹ مین سخت رویہ اپناے پر زور دے رہی تھی اور اس کے علاوہ وہ الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے کے فیصلے پر بھی پریشان تھے –

 

 

مستعفی اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، مجھے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا یہ بات بے بنیاد اور درست نہیں ہے۔ شہزاد عطا الہی کاکہنا تھا کہ اہم حکومتی شخصیت کو مستعفی ہونے سے آگاہ کیا تو مجھے استعفی دینے سے روکا گیا، تاہم اپنا استعفی دستخط کرکے سینئر وزیر کے حوالے کردیا ہے ، حکومت جب چاہے میرا استعفی صدر پاکستان کو بھیج دے۔