پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے -بارشوں سے جاتی سردی کو بریک لگ گیا -آسمانی بجلی گرنے سے رینالہ خورد میں نزیر نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا -لاہور، ملتان گوجرانوالہ اور خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بھکر، راجن پور میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، جھنگ، جہانیاں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم تبدیل ہو گیا۔وہاڑی ، راجن پور، اوچ شریف اور خانیوال میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
موسلا دھار بارشیں ،محکمہ موسمیات خبردار کردیا https://t.co/OQtfIovB0o #ArshadSharif #imrankhan #عمران_خان #pakistannews #arynews
— News Network (@NewsNetworkAll) March 24, 2023
بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی#DunyaNews #WeatherUpdate #Rain pic.twitter.com/kXbr79dmjV
— Dunya News (@DunyaNews) March 24, 2023
احمد پورشرقیہ اور گردونواح اور وہاڑی میں بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ بارش کے باعث گندم کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گندم کٹائی کے سیزن کے دوران بارشوں کے سبب پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بارشوں اور اولے پڑنے سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔