جب سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جاکر الیکشن کی تاریخ تبدیل کی ہے ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہوگیا ہے-آج فواد چوہدری نے اس میں مزید اضافہ کردیا -سینئرنائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیۓ:
صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات تک ممکن نہیں،فواد چوہدریhttps://t.co/ImfQEnO462#FawadChaudhry #election #assemblies pic.twitter.com/Bt08Rylgyh
— Express News (@ExpressLiveNews) March 24, 2023
ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہو جاتے ممکن نہیں, ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، آئین اس بارے میں واضح ہے۔اب قوم کی ساری نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں کہ وہ ملک اورقوم کو کس طرح اس بحران سے نکالتے ہیں –