ویڈیو: سسر نے بہو کو اینٹ سے مارا۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بہو پر حملہ کر دیا۔
خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے فرید آباد میں پیش آیا جس میں کاجول نامی خاتون گھر کے مالی معاملات میں اپنے شوہر کا ساتھ دینے کے لیے نوکری کا انٹرویو دینے گئی۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کاجول کے سسر کو پتہ چلا کہ وہ نوکری کے انٹرویو کے لیے جا رہی ہے، جس پر انہوں نے پہلے اپنی بہو کو راستے میں روکا اور گھر واپس جانے کو کہا، لیکن جب 26 سالہ کاجول نے انکار کیا تو اس کے سسر نے اسے ہاتھ میں پکڑی اینٹ سے مارنا شروع کر دیا۔
بعد ازاں کاجول کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر میں 17 ٹانکے آئے۔
لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر کاجول کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔