پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کہ ان کا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے البتہ فیض حمید کبھی کبھی واٹس اپ میسج کے ذریعے سلام دعا کرلیتے ہیں – خصوصی انٹرویو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ2روز سے میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے ، ابھی تک ریکور نہیں ہوا،خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، میرا واٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی جعلی ویڈیوز بناننے ولوں پع تنقد کرتے ہوئے کہا ا کہ اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی، کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے۔
https://twitter.com/p4pakipower/status/1632699796195606529
ثاقب نثار کا کہناتھا کہ اپنے حلف نامے کی پاسداری کے لیے جب تک زندہ ہوں اپنے لب خاموش رکھوں گا تاہم میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے،کتاب میں 1997سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا، ان کاکہناتھا کہ میں اب کسی کو انٹرویو نہیں دوں گا۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا مزید کہناتھا کہ عمران خان کو مکمل طور پر نہیں 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا۔ مگر میرے اس فیصلے پر بھی سیاست کی گئی -میں نے ہر فیصلہ میرٹ پر اور انصاف پر مبنی کیا –