میڈیا پر شدید تنقید کے بعد حکومت نے غریب عوام کو یوٹیلیٹی سٹور زپر ریلیف دینے کی حامی بھر لی -سوشل میڈیا پر شور مچ رہا تھا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور کی سبسڈی 3 ارب روپے کم کردی یے جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹور پر موجود اشیاء کی قیمتوں میں اتنا اضافہ ہوگیا تھا کہ لوگوں نے یوٹیلیٹی سٹور کا رخ کرنا ہی ختم کردیا تھا -تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو کچھ ریلیف دے دیا جائے – رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا
حکومت کا ماہ رمضان کے لئے خصوصی پیکج
یوٹیلیٹی سٹور میں 375 روپے فی کلو والا گھی 490 روپے فی کلو کا کردیا گیا ہے
غیرمسلم ممالک میں جب مذہبی تہوار نزدیک آتے ہیں تو روزمرہ استعمال کی اشیاء سستی کی جاتی ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں روزمرہ @MaryamNSharif @CMShehbaz pic.twitter.com/7b5JSzwLGj— 🇵🇰 Syed Yasir 🇵🇰 (@SyedYas531054) March 3, 2023
حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنائے جانے کا انکشاف ،یوٹیلیٹی سٹور پر چینی 11روپے سبسڈی کے باوجود 89روپے کلوگرام میں ملے گی جبکہ مارکیٹ میں چینی 85روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کی جانے لگی #Multan#flour#ramzan#khabrainunplugged#khabrainmediagroup pic.twitter.com/oXX3lvbVb2
— Khabrain Digital (@daily_khabrain) March 6, 2023
جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔یوٹیلیٹی سٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا، ،غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعایت ہو گی۔اگر اس پر عمل درآمد نہ ہوا تو روزے داروں کا شدید ری ایکشن آئے گا -اس کے علاوہ حکومت کو چاہیے کہ پھل سبزیوں اور روزہ کے لیے اسرعمال ہونے والی اشیاء پر بھی گہری نظر رکھے کیونکہ مافیا رمضان میں غریب عوام کا خون نچوڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا –