میاں محمد نواز شریف نے جب سے مریم نواز کو پارٹی کی کمان سونپی ہے مسلم لیگ کے سینیئر ترین سینیٹر اور ارکان قومی اسمبلی نواز شریف سے ناراض نظر آتے ہیں -اب اس باغی گروپ میں مہتاب عباسی جو گزشتہ 34 سال سے نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے پارٹی چھوڑنے کو پر تول رہے ہیں –
شاہد خاقان عباسی کے بعد مسلم لیگ ن کا ایک اور باغی۔ خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تمغہ نہیں لینا: سردار مہتاب pic.twitter.com/5O7e4vhIWq
— Lone Ranger (@schafiq_awan) February 9, 2023
سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے میڈیا کے سامنے اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور کہا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا ، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا ، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ، مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔ ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، صوبے میں مسلم لیگ ن کی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے اسے فوری تبدیل کیا جائے۔
خیبرپختونخوا میں ن لیگ بالکل ختم ہو چُکی یے. اگَلے الیکشنز میں ن لیگ کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا ۔۔۔
سابقہ نون لیگی وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ممبر قومی اسمبلی سردار مہتاب عباسی pic.twitter.com/eQ1fqu6AjK
— Rana Waqas (@Pti_Na_143) February 9, 2023
انھوں نے گلہ کیا کہ ہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ساتھیوں کو ان کسی مورے میں شامل ہی نہیں کیا جاتا -اگر یہی حالات رہے تو عام انتخابات میں نون لیگ کا ٹکٹ لینے والا بھی کوئی نہیں ملے گا – سردار مہتاب کا کہنا تھا آج حکومت کے وزیر مال بنا رہے ہیں، اپنے دفتروں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے، ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تمغہ نہیں لینا۔