ڈالر کی بڑھتی قیمت موجودہ حکومت کے تابوت میں کیلیں ٹھونکتی جارہی ہے دوسری جانب کسی بھی ملک سے امداد نہ ملنےپر بھی حکومت کی بہت سبکی ہوئی ہے -یہی وجہ ہے کہ اب صحافیوں کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم مین موجد لوگ اپنی ہی حکومت پر کھل کر برسنے لگے ہیں -آج پھر ڈالر کی قیمت بڑھ گئیانٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے فوری بعد ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملاہے جس کے بعد ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر  6 روپے 64 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر کچھ بہتری دیکھنے میں آ ئی ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 774 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ڈالر مارکیٹ سے غائب کردیا گیا ہے اور بلیک میں فروخت ہورہا ہے اس بنا پر بھی ڈالر کی قیمت اوپر جارہی ہے اور روپے کی قدر گررہی ہے –