سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ سے پولیس سکیورٹی ہٹالی گئی ہے – عمران خان کی بنی گالہ والی رہائش گاہ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 70 اہلکار تعینات تھے جو مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے تھے۔اس فیصلے پر تحریک انصاف کی جانب سے تشویش کا اظہار بھی سامنے آیا ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی تھریٹس کے بارے میں معلوم ہونے اور 3 نومبر کو ہونے والے قاتلانہ حملے کے باوجود عمران خان سے قانونی طور پر لی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے-
سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کے بنی گالہ کی رہائش گاہ سے پولیس کی سکیورٹی ہٹالی گئی 👇 pic.twitter.com/6b5bW2kGwv
— PMLN District Organizer Waheed Bhatti 🇵🇰 (@WaheedBhattiPK) January 27, 2023
پی ٹی آئی رہنما اور نامور گلوکار سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ فاشست پولیس نے ابھی کنفرم کیا ہے کہ ظالم وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ہدایات پر سابق وزیراعظم عمران خان سے ذاتی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
اس کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے بھی سیکیوریٹی واپس بلوانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے، سابق وزیراعظم کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہیں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس یہاں نہیں لگائی جا سکتی۔