پاکستان میں 13 فروری سے پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز ہوگا

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

پاکستان کے نامور صحافی نجم سیٹھی جنھوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کا آغاز کروایا تھا اب ایک مرتبہ پھر چیر مین پی سی بی بن گئے ہیں اب انھوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، ان کا دعویٰ تھا کہ پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹونٹی برانڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کے لیے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *