اگر پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے تو حکومت نے بھی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں سرپرائز دینے کا فیصلہ کرلیا ہے -وفاقی حکومت کے مشورے پر سپیکر نے پہلے تحریک انصاف کے 30 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے اور اب مزید 30 کے قریب ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور شروع کردیا ہے –
نجی ٹی وی کے مطابق وفاق نے پی ٹی آئی کے مزید 30 ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی کا 20 جنوری کو ہونے والا اجلاس 27جنوری کو طلب کیا ہے ، جب کہ آئندہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پروزیز اشرف جلد ہی پی ٹی آئی کے مزید 30ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے بعد مزید 25 ارکان کے استعفے منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا pic.twitter.com/jIbh1s7s7E
— ƖMƦAƝ ƢAƧƖM 🇩🇪 (@imranqasimpti) January 17, 2023
واضح رہے کہ ایک روز قبل راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کا استعفیٰ منظو رکیا تھا ، راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اہم اراکین اسمبلی کو شارٹ لسٹ کیا اور پھر ان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے جن میں ، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، شیخ رشید اور ان کے بھتیجا شیخ راشد بھی شامل ہے ۔