راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے منگل کو عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق لال حویلی میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔
Image Source: Dawn
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ کے باہر ڈیوٹی دینے والے پنجاب پولیس کے خصوصی دستے کو بھی ہٹا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ پولیس اہلکار اے ایم ایل سربراہ کی رہائش گاہ پر شفٹ ڈیوٹی پر ہوتے تھے۔
لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
قبل ازیں پولیس نے سابق وزیر داخلہ کو دھمکی آمیز کال کے بعد عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی تھی۔
پولیس نے سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے راشد شفیق کو ’دھمکی کال‘ سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔
راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز کال کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران پولس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔