مفاہمت کا بادشاہ کہلانے والے آصف علی زرداری آج کل باپ پارٹی کے ایم پی ایز توڑنے میں لگے ہوئے ہیں اور وہ اس مہم میں کامیاب بھی ہوئے ہیں ان کی آفرز کی بدولت باپ بارٹی کے کئی سینئیر رہنما پیپلز پارٹی کو پیارے ہوگئے ہیں -مگر اس پر باپ پارٹی کے قائد بہت غصے میں ہیں اور وہ کسی بھی وقت عمرانخان سے ہاتھ ملا سکتے ہیں اگر ایسا ہوجاتاہے تو اس کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو ہوگ اجس کی وفاق میں حکومت ختم ہو سکتی ہے -پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کاسلسلہ جاری ہے ،مزید ارکان اسمبلی، سینیٹرز اور اہم قبائلی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔
الخالد پینل کے سربراہ سابقہ صوبائی وزیر میر خالد لانگو نے کراچی میںسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ان کو چادر کا تخفہ پیش کیا۔بلوچستان میں سیاسی صورتحال پیش نظرسابقہ صوبائی وزیر میر خالد لانگو کا بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے* pic.twitter.com/PPuy5bVgLp
— MNK PPP KP (@MNKPPPKP2) January 4, 2023
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ بلوچستا ن عوامی پارٹی کے2اراکین ، 4سینیٹرز اور اہم قبائلی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، اور اب سابق صو بائی وزیرنوابزادہ گزین مری سمیت اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی میں اراکین اسمبلی و قبائلی شخصیات کا شمولیت کا سلسلہ مرحلہ وار ہوگا۔ بی اے پی کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔