مفاہمت کا بادشاہ کہلانے والے آصف علی زرداری آج کل باپ پارٹی کے ایم پی ایز توڑنے میں لگے ہوئے ہیں اور وہ اس مہم میں کامیاب بھی ہوئے ہیں ان کی آفرز کی بدولت باپ بارٹی کے کئی سینئیر رہنما پیپلز پارٹی کو پیارے ہوگئے ہیں -مگر اس پر باپ پارٹی کے قائد بہت غصے میں ہیں اور وہ کسی بھی وقت عمرانخان سے ہاتھ ملا سکتے ہیں اگر ایسا ہوجاتاہے تو اس کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو ہوگ اجس کی وفاق میں حکومت ختم ہو سکتی ہے -پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کاسلسلہ جاری ہے ،مزید ارکان اسمبلی، سینیٹرز اور اہم قبائلی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔

 

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ بلوچستا ن عوامی پارٹی کے2اراکین ، 4سینیٹرز اور اہم قبائلی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، اور اب سابق صو بائی وزیرنوابزادہ گزین مری سمیت اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی میں اراکین اسمبلی و قبائلی شخصیات کا شمولیت کا سلسلہ مرحلہ وار ہوگا۔ بی اے پی کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔