�روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر قبضہ جما رکھا ہے ان میں سے ایک علااقہ ماکئی فیکا بھی ہے -یکم جنوری کو یو کرین نے اس علاقے پر میزائلوں سے دھاوا نبول دیا جس کی روسی فوج توقع نہیں کررہی تھی -روس کے یہ فوجی یوکرینی شہر ‘ماکئی فیکا‘ کی ایک عمارت میں موجود تھے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے اس عمارت پر چار میزائل داغے گئے جسکے نتیجے میں تریسٹھ روسی فوجی مارے گئے ہیں ۔

 

 

دوسری جانب یوکرینی فورسز نے کہا ہے کہ ڈونیٹسک کے اس علاقے میں ہمارے حملے میں کم از کم تقریباﹰ 300 سے 400 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں جان سے جانے والے فوجیوں کے لواحقین اور پیاروں کو تمام ضروری معلومات اور مدد فراہم کی جائے گی مگر میڈیا کو اس بارے مین بےخبر رکھا جائےگا ۔ روسی حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کب رونما ہوا ہے؟ دوسری جانب یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائی نئے سال کے آغاز پر کی گئی ہے