پا کستان تحریک انصاف کے رہنما اور بزرگ سیاستدان جعفر خان لغاری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں ۔وہ 1941 میں پیدا ہوئے تھے اور 2002 سے اب تک 4 بار قومی اسمبلی کے رکن رہے – وہ اس دوران قومی اتحاد مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف سب پارٹیوں کا حصہ رہے –
— Express News (@ExpressNewsPK) December 31, 2022
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن !
بزرگ سیاستدان پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ مورخہ 1 جنوری 2023 بروز اتوار دن 1بجے چوٹی زیرین میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/9LKFIjNydz
— Ikram Aesthetic ✨🥀 (@ikramrana55) December 31, 2022
تفصیلات کے مطابق سردار جعفر خان لغاری لمبے عرصہ سے کینسر کا علاج کروا رہے تھے ، ان کا انتقال آج صبح آٹھ بجے ہوا ، ان کی نماز جنازہ 24 گلبرگ میں ادا کی جائے گی ۔وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-193 (راجن پور-I) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ سردار جعفر خان لغاری 2002 میں مسلم لیگ ق پھر 2013 میں مسلم لیگ ن اور اب 2018 میں تحریک ا نصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے –