شہباز شریف نے رمیز راجہ کو پی سی بی کے چئیر مین کے عہدے سے ہٹانے اور جیونیوز کے اینکر پرسن نجم سیٹھی کو یہ عہدہ دینے کی منظوری دے دی وہ اس سے پہلے بھی نواز شریف کے دور حکومت میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رہ چکے ہیں –
شہباز حکومت کی پھر نجم سیٹھی پر نوازش ، نجم سیٹھی کو ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری ، جانئے
#najamsethi #PCB #ShehbazSharifhttps://t.co/Oa5HIpdwj3
— Siasat.pk (@siasatpk) December 21, 2022
نجم سیٹھی کی بطور چیئر مین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا جائےگا ، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، وزیر اعظم آفس کی جانب سے 4نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیسلہ کیا گیا گیا ہے –
🚨پی سی بی چیئرمین، رمیز راجہ آؤٹ، نجم سیٹھی اِن#GeoSuper #PCB pic.twitter.com/hY8lYiOHG5
— Abdullah Khan (@Abdullah5739) December 21, 2022
پہلے نوٹیفکیشن میں چیئر مین پی سی بی کی تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا، دوسرے میں 2019کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کیا جائے گا ، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014کا کرکٹ بورڈ آئین بحال کیا جائے گااور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کیلئے فوراًایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔