پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا یہ شائید پہلا موقع ہوگا جب ایک جماعت اپنی حکومت گرانے اور دوسری جماعت اپنے مخالف کی حکومت بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں – عمران خان کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے روکنے کے لیے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتمادجمع کرادی -اس پر گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے احکامات جاری کیے تو تحریک انصاف کے سپیکر گورنر کے سامنے کھڑے ہوگئےاورسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کے اعتماد کے ووٹ کیلئے طلب کردہ اسمبلی اجلاس کو غیرقانونی قراردیدیااور اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد کے لیے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر سبطین خان نے گورنر کے طلب کردہ اجلاسکا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہhttps://t.co/q7FM63kDWq pic.twitter.com/2o6sEPBsMG
— Mashriq TV News Official (@mashriqtv) December 20, 2022
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی چل رہا ہے، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کودرست نہیں سمجھتا کیونکہ قانون کے مطابق ایک وقت جب ایک اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا ۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ موجودہ اجلاس سپیکر نے طلب کیا تھا جسے گورنر ختم نہیں کر سکتا ، اس لیے اسمبلی سیکرٹری گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا۔