پاکستان میں مسلم لیگ ن کی سیاست کو عمران خان کے بعد کوئی برباد کرنے پر تلا ہے تو وہ شہباز دور میں بننے والے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ہیں -جن کی اسحاق ڈار کے ساتھ سرد جنگ جاری ہے مگر اب پہلی بار مفتاح اسماعیل نے مریم نواز پر بھی اسی طرح طنز کے نشتر برسائے جس طرح کے ریمارکس مریم نے مفتاح کے بارے میں ایک آڈیو لیک میں کہے تھے یا ان کے خلاف ایک ٹویٹ داغا تھا -سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور آئی ایم ایف کے واپس آنے تک ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار رہے گا۔
"مریم نواز جو کہتی تھیں ہمیں فون پر کہتی تھیں، ٹویٹ تو آپس میں مذاق ہی تھی"، "یہ مذاق تھی؟ غیریقینی صورتحال پیدا کررہی تھی مارکیٹ میں، ٹویٹ پر سیریس بات کرنی چاہئے"۔ کیا مفتاح اسماعیل مریم نواز کے احکامات پر چلتے تھے؟ مفتاح کے جواب پر شاہزیب کا ری ایکشنhttps://t.co/vc95Zv9jNb
— Siasat.pk (@siasatpk) December 14, 2022
ہم جس راہ پر چل رہے ہیں وہ ڈیفالٹ کی طرف جاتی ہے۔۔ پارٹی کی اندرونی چپقلش کے متعلق بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار روز میرے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ مریم نواز کو کچھ کہنا تھا تو فون پر کہہ دیتیں، ٹویٹ کرنا ایک مذاق تھا۔اس سے ان کی پورے پاکستان میں جگ ہنسائی ہوئی -انھوں نے عمران خان کو بھی بابائے ڈیفالٹ قرار دے دیا –
ن لیگ کے لوگ سمجھدار، اسحاق ڈار ہر بات کا الزام مجھ پر نہیں لگا سکتے: مفتاح اسماعیل https://t.co/a1YLJg1RPP اب کون سمجھدار ہے اور کون نا سمجھدار یہ فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔ مطلب انتخابات کروا لیں
— Khawar Ghumman (@Ghummans) December 15, 2022
مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بابائے ڈیفالٹ تو عمران خان ہیں، جب میں وزیر خزانہ تھا تو مشکل فیصلے کیے۔https://t.co/CoPHXVzmrS#DailyJang pic.twitter.com/Qfe6WMQpto
— Daily Jang (@jang_akhbar) December 13, 2022
انھوں نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ جس چرح انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا وہ ابتہائی غیر مہزب اور ناشائستہ تھا اور یہ اختیار صرف وزیراعظم کے پاس تھا مگر کسی اور خاتون کے حکم پر شہباز شریف کو ایسا کرنا پڑا انکا کہنا تھا کہ ملک تیزی سے ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس میں سارا قصور موجودہ وزیر خزانہ کا ہے جو اپنے دعوے پورے نہ کرسکے –