اسلام آباد: لاپتہ افراد کمیشن نے 9,133 مقدمات میں سے 6,926 مقدمات کو نمٹا دیا ہے۔
کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر تک لاپتہ افراد کمیشن کو کل 9,133 شکایات موصول ہوئیں۔
Image Source: Al Jazeera
گزشتہ ماہ نومبر کے دوران لاپتہ افراد کمیشن کو مزید 101 کیسز موصول ہوئے اور کیسز کی کل تعداد 9133 تک پہنچ گئی۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن نے مجموعی طور پر 5,574 کیسز حل کیے اور اب تک 3,743 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے جن میں نومبر کے مہینے میں 81 شامل ہیں۔
مجموعی طور پر لاپتہ قرار دیے گئے افراد کی 241 لاشیں موصول ہوئیں، جب کہ 974 افراد حراست میں ہیں اور 616 افراد جنہیں لاپتہ قرار دیا گیا ہے، اس وقت جیلوں میں بند ہیں۔
مزید برآں، سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 2,207 کیسز زیر التوا ہیں۔
اس سے قبل 8 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی کی یقین دہانی کے بعد اہل خانہ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف 50 روزہ دھرنا ختم کر دیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی کمیٹی کی جانب سے یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ کے ریڈ زون میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔