جنید جمشید کا شمار پاکستان کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں رب نے پہلے شہرت دی پھر دولت دی اور پھر ہدایت دی اور یوں گناہ کی رنگارنگ زندگی سے تائب ہوکر یہ شخص اپنے رب کا قرب پاگیا دنیا بھی کما گیا اور آخرت بھی اس نے جو بھی گایا لوگوں کو بھا گیا یا جوبھی پڑھا دل میں اتر گیا –

 

دل دل پاکستان” جیسے شہرہ آفاق ملی نغمے سے شہرت کی بلندیوں پر پہچنے والے نامور گلوکار ،نعت خواں اورمبلغ جنیدجمشید کوہم سے بچھڑے 6برس بیت گئے ۔جنید جمشید 3ستمبر1964ءکو کراچی میں پیداہوئے ۔انہوں نے یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسے تعلیم حاصل کی ۔جنید جمشید نے اپنے کریئر کا آغاز میوز ک بینڈ “وائٹل سائنز “سے کیا جس کا پہلا البم 1987ءمیں “دل دل پاکستان” نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا-بےمثال گانے گاکر شہرت حاصل کرنے کے بعد انھوں نے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہ کر دین کی تبلیغ کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیا آپ کی پڑھی گئیں نعتیں محمد کا روضہ قریب آرہا ہے …. اور میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے ہر نعت خواں پڑھ کر فخر محسوس کرتا ہے –

 

 

2007 میں جنید جمشید کو 500 بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا گیا اور 2014 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازاگیا.7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید اور انکی اہلیہ کا طیارہ چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ جس مین ان دونوں کی شہادت ہوگئی مگر جنید جمشید ہر نیک دل مسلمان کے لیے آئیڈیل دلوں مین زندہ ہیں ۔اللہ پاک ہم سب کو جنید جمشید جیسا مقدر عطا فرمائے –