راولپنڈی کی ڈیڈ وکٹ پر انگلینڈ کے بعد پاکستانی اوپنرز بھی ڈٹ گئے اور کھیل کے اختتام تک پاکستانی اوپنرز نے 181 رنز کی شراکت داری کرلی -پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا دونوں اوپنرز اس سے پہلے بھی زبردست اننگز کھیل چکے ہیں پاکستانی اوپننگ جوڑے نے 51 اوورز میں انگلش بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

 

امام الحق نے 148 گیندوں پر 90 رنز بنالیے ہیں، انہوں نے مجموعی طور 14 چوکے لگائے ، جس میں ایک چھکا بھی شامل ہے۔عبداللہ شفیق 158 گیندوں پر 89 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اُن کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ان کی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے چیچریاں سکور کیں -پہلی اننگز میں زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔مجموعی طور پر انگلش کھلاڑیوں نے پہلی اننگز میں 101 اوورز بیٹنگ کی جس میں انہوں نے 86 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔تاہم پاکستان کی بیٹنگ بہت سست روی کا شکار رہی -انگلینڈ نے 50 اوورز میں 300 سے زائید رنز بنا ئے تھے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 50 اوورز میں ابھی تک 200 رنز بھی مکمل نہیں کیے –