پاکستان مسلم لیگ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے خلاف عدم اعتماد لانے پر غور کررہی ہےنون لیگ پرویزالہی اور عمران خان کی ملاقات کا انتظار کررہی تھی اور اب وزیراعلیٰ کی سابق وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوگئی ہے اور پرویز الہی خان صاحب سے ملاقات کے بعد زمان پارک سے رخصت ہوگئے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے جارہی ہے اور زیادہ امید یہی کی جارہی ہے کہ پی ٹی ائی پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑ کر نئے عام انتخابات کا پریشر بڑھائے گی –
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، پرویز خٹک صاحب اور چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات۔
پنجاب اور پاکستان کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت۔
کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلا لی گئی pic.twitter.com/C5O47vg320
— PTI (@PTIofficial) December 1, 2022
چودھری پرویز الٰہی کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات
اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی؟
فیصلہ کچھ دیر بعد #ImranKhan pic.twitter.com/8isATzOdlZ
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 1, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن دو آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ مسلم لیگ نون گورنر پنجاب کے ذریعے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے اور اسی دن تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی جائے گی۔مگر سب سے برا مسئلہ یہ ہے کہ یہ قرارداد سپیکر کے پاس جائے گی اور ان دونوں صوبوں کی اسمبلیوں میں تحریک انصاف کے سپیکر ہین جو کسی صورت اس قرارداد کو کسی طور قبول نہیں کریں گے -اب دوسرا آپشن گورنر راج کا ہوسکتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پرویز الہی نون لیگ کے ایم پی ایز توڑتے ہیں یا حکومت یہ بازی جیت لیتی ہے اور پی تی آئی کی حکومت کا خاتمہ کردیتی ہے –